کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ہلال احمر نےمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک زائر کی جان بچا لی ۔
سعودی ہلال احمر کی رضاکار ٹیموں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ( مدینہ منورہ ) میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی جان بچا لی۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کہ ‘کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو صبح 11 بج کر 26 منٹ پر نماز جمعہ سے قبل ایک عدد کال موصول ہوئی ، جس میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی کے اندر ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے”۔
مریض کو فوری طبی امداد دی گئی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔