کویت اردو نیوز : بیٹے کو بَلی چڑھانے والے والدین کو عین موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اسپین میں پولیس نے ایک فرانسیسی والدین کی اپنے 5 سالہ بیٹے کو جن کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے قربان کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پولیس نے صحارا میں والدین کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ مراکش کے شہر ٹینگیئرز کے لیے فیری پر سوار ہو رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر والدین نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں جن کا خیال تھا کہ ان کا بیٹا آسیب زدہ ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے سے ان کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔
پولیس نے عدالت سے والدین کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ممکنہ طور پر ماہر نفسیات کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ بچے کی صحت اچھی ہے اور اسے فرانس میں اس کے رشتہ داروں کے پاس واپس بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2012 اور اس سے قبل بچوں کو دوسرے ممالک لے جا کر قربانی دینے کے واقعات کافی عام تھے اور ایک دہائی بعد اسپین میں یہ واقعہ ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے۔


















