کویت اردو نیوز : دنیا بھر میں 2024 کا آغاز ہونے والا ہے اور ہر ملک میں لوگوں کو صرف ایک بار پھر نیا سال منانے کا موقع ملے گا۔
لیکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) میں رہنے والوں کے لیے یہ تجربہ کافی منفرد ہے۔
اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن وہاں کے خلاباز 16 بار نئے سال کے آغاز کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ جی ہاں، آئی ایس ایس پر خلاباز 16 بار نیا سال مناتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 17000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس کے مکین دن میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آئی ایس ایس ہر ڈیڑھ گھنٹے میں زمین کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے مکین سورج کو 16 بار طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔
اس سفر کے دوران، وہ دنیا بھر کے متعدد ٹائم زونز سے گزرتے ہیں اور خلاباز کئی بار نئے سال کا استقبال کرتے ہیں۔
خلاباز 45 گھنٹے سورج کی روشنی اور 45 منٹ کی تاریکی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور مختلف تجربات کے لیے بار بار دن رات کی تبدیلیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
خلابازوں کی جسمانی گھڑیاں بھی 24 گھنٹے کی مدت میں کئی بار دن اور رات کے مشاہدات سے متاثر ہوتی ہیں۔