کویت اردو نیوز: سعودی عرب سول ڈیفنس کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسی بس میں موجود تمام طلبہ کو بچا لیا۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے قاسم ریجن کے علاقے بریدہ میں سیلاب میں پھنسی بس سے طالبات سمیت نو افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سول ڈیفنس نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔
سوشل میڈیا پر ہر تصاویر وائرل ہوئیں تھیں ، جس میں بوریڈا کے مشرق میں واقع شعیب الطرفیہ میں یونیورسٹی کی بس کو سیلابی ریلے میں پھنستے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
سول ڈیفنس کی ٹیموں نے اس میں موجود تمام طلباء کو بچا لیا ہے ۔
سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محفوظ مقامات پر رہیں، سیلاب وادیوں اور وادی کے پانی سے دور رہیں اور اس میں تیرنے سے بھی گریز کریں۔