کویت اردو نیوز : سعودی عرب کا صحرا سر سبز میدان میں تبدیل ہو رہا ہے، مکہ مکرمہ میں ہریالی مستقل ہوتی جا رہی ہے۔
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبز نظر آ رہے ہیں۔ جس سے مناظر بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
سعودی عرب اور عرب خطے میں گرمی اور خشکی کے بجائے سردی، بارشوں اور برف باری کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے ہورہی ہیں۔
صحرا میں بارش کے بعد چاروں طرف ہریالی نظر آرہی ہے، سعودی عرب کے بعض پہاڑوں پر برف بھی پھیل گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی بات کی جائے تو سعودی عرب اور امارات میں بارش ہو رہی ہے، مکہ مکرمہ اور جدہ میں سیلاب آ رہا ہے، عرب سرزمین کو ماضی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرسبز بنانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن قدرتی موسم کی وجہ سے یہ بارشیں ہو رہی ہیں اور یہ علاقہ سبز ہوتا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی گندم میں خود کفیل ہو چکا ہے، اب بارشوں کے باعث خشک پہاڑوں پر سبزہ اگنا شروع ہو گیا ہے ، جس سے مملکت میں زیادہ ترقی و خوش حالی آئے گی ۔