کویت اردو نیوز : گزشتہ روز وسطی جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 30 افراد کے ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاپان نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی ہے۔
اشیکاوا کے ایک علاقے میں آگ لگنے سے 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ ان علاقوں میں بہت سے پاکستانی مقیم ہیں، اب تک تمام پاکستانی محفوظ بتائے جاتے ہیں۔
زلزلے سے قریبی شہر تویاما اور نیگاٹا بھی بری طرح متاثر ہوئے، کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں۔
سڑکیں متاثر ہونے سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔
بہت سے لوگ اب بھی پناہ گاہوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جہاں پانی اور خوراک کی کمی بتائی جاتی ہے۔
جب کہ بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔