کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: ابھی تک تقریبا 200،000 سول شناختی کارڈ پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کی مشینوں میں جمع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) ہیڈ کوارٹر میں وینڈنگ مشینوں سے تقریبا 200،000 کارڈز کو ہٹانے کے طریقہ کار کا مطالعہ کررہی ہے کیونکہ تین مہینے کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کارڈز کے مالکان نے انہیں ابھی تک وصول نہیں کیا جو کہ مشینوں میں تیار پڑے ہوئے ہیں۔
مالکان کی جانب سے کارڈوں کو وصول کرنے کی ناکامی کے نتیجے میں کارڈز مشینوں میں ہی جمع رہتے ہیں جس سے مشین کی 90 فیصد قابلیت متاثر ہوتی ہے اور مشین میں نئے کارڈوں کو ذخیرہ کرنے سے جگہ بھی نہیں رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: مشینوں سے ڈرائیونگ لائسنس وصول کرنا انتہائی مشکل ہو گیا
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سول شناختی کارڈوں کی ہوم ڈیلیوری دو کویتی کی اضافی فیس کے لئے اختیاری (Optional) ہوگی۔ باخبر ذرائع نے پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) کے حوالے سے بتایا کہ توقع ہے کہ کارڈز کی ہوم ڈیلیوری کی سروس مستقبل قریب میں شروع ہوگی۔