کویت اردو نیوز : کورونا کے نئے ویرینیٹ کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ، پاکستان نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کوویڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کو روکنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں سے 2 فیصد کا ہوائی اڈوں پر کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ فراہم کرے گی۔ اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ہوائی اڈوں پر کوویڈ کی تشخیصی کٹس نہیں ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک کووِڈ 19 کی نئی قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ایڈوائزری سے اسپتالوں کے او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔