کویت اردو نیوز : ریاض میں منعقدہ کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول میں سعودی عرب کی مہنگی ترین حنوط شدہ اونٹنی ” خزامہ ” رکھی گئی ہے۔
اونٹ فیسٹیول میں آنے والے زائرین حنوط شدہ اونٹنی کے ساتھ تصاویر لے رہے ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق ‘خزامہ’ اونٹنی کا تعلق انتہائی نایاب نسل سے تھا۔
کئی سالوں سے، ‘خزامہ’ ملک کی سب سے خوبصورت اونٹنی کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہے۔
ایک نمائش میں اس کی 30 ملین ریال قیمت مل رہی تھی لیکن مالک نے اس کو فروخت نہیں کیا۔
سلطنت کی یہ سب سے خوبصورت اونٹنی سال 2018 میں مر گئی تھی اور اونٹ کلب کی انتظامیہ نے اس کو حنوط کر کے کلب میں آنے والوں کے لیے رکھا تھا ۔
اس پویلین میں اونٹنی کی خوبصورتی اور اس کے بارے میں معلومات بھی رکھی گئی ہیں تاکہ شائقین اس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔
مردہ اونٹنی کو حنوط کرنے کی وجہ اس کی انتہائی خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور جن مردوں نے اسے پسند کیا وہ بھی اسے حنوط کرنے پر اصرار کرتے تھے۔
واضح رہے کہ ‘خزامہ’ نامی اونٹنی نے مختلف مقابلوں میں بڑی تعداد میں انعامات حاصل کیے ہیں۔ اونٹنی کے مالک ناصر بن مبارک کو تیس لاکھ ریال سے زائد دے کر خریدنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم مالک نے اس کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔