کویت اردو نیوز : (پاکستان) کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.6 تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش میں 98 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کا کہنا ہے کہ ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جاپان میں زلزلہ آیا تھا ، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ 7.6 شدت کے زلزلے میں 330 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 51 افراد لاپتہ ہیں۔
Related posts:
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کویت میں پھنسے تارکین وطن پاکستانیوں کا معاملہ اٹھا دیا
کویت اور پاکستان کے مابین متعدد فوجی معاہدے طے پا گئے
تقریب میں ڈانس کر کے نماز کا مذاق اڑانے والا بدبخت شخص گرفتار
سلام ایئر کےطیارےکوواٹر گن سےسلامی پیش کی گئی
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا پاکستانی 75 روپے کا نوٹ جعلی نکلا
پی ٹی آئی کو کراچی اور ملتان سے بائے بائے، بلاول بھٹو زرداری کی اپنے امیدواروں کو مبارکباد
پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عباد فاروق کا معصوم بیٹا والد کے غم میں آخرکار انتقال کر گیا
نئے کرنسی نوٹوں کے کیا فائدے اور نقصانات ہوں گے؟