کویت اردو نیوز : 6 جنوری کو امریکی الاسکا ایئرلائن کی پرواز کا ایک حصہ ہوا میں اڑ گیا جس کے بعد اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
الاسکا ایئر لائنز کی پرواز ASA 1282 کا وہ حصہ 16,000 فٹ کی بلندی پر ہوا میں اڑ گیا۔
طیارہ اوریگون سے کیلیفورنیا جا رہا تھا کہ اس کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسمارٹ فونز سمیت مختلف اشیاء ہوا میں اڑ گئیں۔
اس میں ایک آئی فون بھی تھا (جس کا ماڈل واضح نہیں ہے) جو 16000 فٹ کی بلندی سے زمین پر گرا تھا۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسمارٹ فون 16,000 فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود ٹھیک سے کام کر رہا تھا۔
اسمارٹ فون کو اس کی حفاظت کے لیے ایک کیس میں رکھا گیا تھا۔
سیناتھن بیٹس نامی ایک شخص نے X (نئے ٹوئٹر نام) پر ایک پوسٹ میں فون کی تصاویر شیئر کیں۔
اس نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ اسے سڑک کے کنارے ائیر پلین موڈ پر کام کرنے والا ایک آئی فون ملا جو 16,000 فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود بالکل ٹھیک تھا۔
انہوں نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کیا اور انہیں اس بارے میں بتایا اور بورڈ نے کہا کہ یہ دوسرا فون ہے جو جہاز سے گرا ہے۔
وہ آئی فون حیرت انگیز طور پر اتنی بلندی سے گرکر ٹوٹنے سے بچ گیا۔
وہ فون نہ صرف ایکٹو تھا بلکہ اس کی بیٹری 50% باقی تھی جبکہ SOS موڈ بھی کام کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس حادثے کے بعد الاسکا ایئرلائنز نے تمام بوئنگ 737 میکس 9 طیاروں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔