کویت اردو نیوز : انناس دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی کھانے میں رسیلا ، میٹھا ، ذائقے سے بھرا ہوا پھل ہے جو پوری دنیا میں مقبول ہے۔
انناس کو قدرت نے غذائیت سے بھرپور بنایا ہے جب کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، اس کے علاوہ انناس وٹامنز، منرلز، میگنیشیم اور خاص طور پر وٹامن سی سےبھر پور ہوتاہے۔
مزیدار اور غذائیت سے بھرپور انناس کو اپنی خوراک میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے ۔
انناس ایک ایسا پھل ہے جو نزلہ اور کھانسی کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس پھل میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو وائرل انفیکشن سے لڑنے اور بیکٹیریا کو مارنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔
انناس میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طاقتور بھی بناتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پھل جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پیلے رنگ کے ذائقے والے اس پھل میں کیلشیم بھی ہوتا ہے جو مسوڑھوں، جبڑے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس پھل میں موجود میگنیشیم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
اگر آپ سردیوں میں خشک جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انناس کا استعمال بہترین انتخاب ہوگا۔
انناس جلد کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی اوپری تہہ کو بھی صحت مند بناتا ہے۔