کویت اردو نیوز: ابوظہبی میں اقساط میں ٹریفک جرمانے کی ادائیگی کی سہولت دے دی گئی ۔
متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور لوکل کونسلز کے تحت چلنے والے ٹرانسپورٹ سینٹر نے قسطوں میں خلاف ورزی پر جرمانے کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے۔
ایمریٹس الیوم کے مطابق، ٹرانسپورٹ سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ نئی سہولت کا نام ‘الدفع المیسر’ (ادائیگی میں آسانی) رکھا گیا ہے۔
اس کے تحت ابوظہبی الاول بینک، ابوظہبی کمرشل بینک ، امارات اسلامی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈ رکھنے والے اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ مل کر یہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ اقساط میں جرمانے کی ادائیگی کی سہولت اسی صورت میں فراہم کی جائے گی جب جرمانے کی کل رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔
جرمانے بغیر کسی اضافی چارجز کے 3 ماہ، 6 ماہ، 9 ماہ یا 12 ماہ میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔