کویت اردو نیوز: سعودی سرمایہ کار نے عرب شہری کو قرض کی رقم ساڑھے تین لاکھ ریال معاف کر دی۔
سبق ویب کے مطابق رفح کمشنریٹ کے مغرب میں العجرمیہ بستی کے قریب ایک عرب شہری ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔ اس کی گاڑی سے ایک اردنی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
سعودی سرمایہ کار نے تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے مقیم عرب شہری کو تین لاکھ ریال اور زخمیوں کے علاج کے لیے پچاس ہزار ریال کا قرض دیا۔ فیصلہ ہوا کہ عرب شہری یہ رقم واپس کرے گا۔
اس واقعے کے کچھ عرصے بعد عرب شہری نے مبینہ طور پر وعدہ خلافی کی اور مملکت چھوڑ دی۔ سعودی سرمایہ کار عرب شہری کو واپس لانے میں کامیاب ہو گیا اور اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے سعودی شہری کے حق میں ساڑھے تین لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
چند روز قبل اس عرب شہری کی بیٹی العجرمیہ گاؤں میں سعودی سرمایہ کار کے گھر پہنچی، اس نے اللہ کے لیے اپنے والد کو معاف کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ معاف نہ کیا تو میرے والد جیل میں ہوں گے۔ اس وجہ سے پورا خاندان تباہ ہو جائے گا۔
سعودی سرمایہ کار نے عرب شہری کی بیٹی کی فریاد سن کر اللہ کی رضا کے لیے اپنا تمام قرض معاف کر دیا۔