کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں متعدد ٹرانسپورٹ کمپنیاں حج سیزن 2024 کے دوران جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس بسیں استعمال کریں گی۔
اخبار 24 کے مطابق خودکار سمارٹ بس متعارف کرواتے ہوئے ساپٹکو کے غسان الجہانی نے کہا کہ ‘اسے آئندہ حج سیزن میں استعمال کیا جائے گا، یہ 15 افراد کو لے جا سکتی ہے اور اس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے’۔
انہوں نے کہاہے کہ، ‘خودکار سمارٹ بس پہلی بار کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ‘QUST’ میں 2019 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد نیوم میں تجرباتی سروس شروع کی گئی۔
"دو سالوں کے دوران، کوسٹ اور نیوم میں ان بسوں کے ساتھ کوئی حادثہ نہیں ہوا اور تجربہ کامیاب رہا۔”
غسان الجہنی نے کہا کہ آٹو بس ایک سمارٹ ایپ سے لیس ہے۔ مسافر اسے کسی بھی جگہ پر بلا سکتا ہے اور مطلوبہ منزل کا انتخاب بھی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ سمارٹ بس کاوسٹ یا نیوم کے کسی بھی اسٹیشن پر مقررہ وقت پر پہنچتی ہے جہاں مسافر اس کا انتظار کر کے سفر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں خودکار سمارٹ بس سعودی عرب کے شہروں اور سڑکوں پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوگی۔