کویت اردو نیوز : بھارت میں شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر آگ لگا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی شادی سے ناراض ہو کر انتہائی اقدام کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سنیل 2018 میں شادی کرنے والی خاتون کا چوتھا شوہر تھا، سنیل اپنی بیوی کی 5ویں شادی کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
پولیس کے مطابق جب سنیل کی موت کی وجہ معلوم کی گئی تو معلوم ہوا کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اور خاتون گزشتہ سال سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی جب کہ خاتون نے سنیل کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ جہیز کا مسئلہ دائر کیا گیا اور ممکنہ طور پر سنیل نے عدالتی کیس اٹھانے سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے مزید کہا کہ سنیل نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کے ساتھ شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی پانچویں شادی سے پریشان تھا، جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔