کویت اردو نیوز : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کے لیے کپڑے کی ایک مشہور کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔
عثمان نے (اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی ) کے نام سے ایک برانڈ لانچ کیا ہے، جس میں ٹی شرٹس اور جوتوں کے پرنٹس پر مختلف فلسطینی حامی نعرے درج ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ‘آزادی ایک انسانی حق’، ‘سب کی زندگی برابر’ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کرائی ہے۔
عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس خریدیں، اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے ادارے ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کے فنڈ میں دی جائے گی۔
اس سے قبل عثمان خواجہ نے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے جوتوں پر نعرے لکھ کر پریکٹس کی تھی جس پر آئی سی سی نے پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کے بعد وہ پہلے میچ میں بازو پر سیاہ پٹی پہن کر بیٹنگ کے لیے آئے۔
اس کے علاوہ عثمان خواجہ کو جوتے پر فاختہ کی علامت اور بلے پر فلسطین کے حق میں لکھنے سے بھی روک دیا گیا۔
عثمان خواجہ نے اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے بچوں کی مدد کا نیا طریقہ اپنا لیا ہے ، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ۔