کویت اردو نیوز : دنیا بھر کے 82 فیصد ورکرز سعودی عرب کو ترجیح دیتے ہیں ۔
بین الاقوامی ادارے کے سروے کے مطابق دنیا کے 82 فیصد ورکرز یورپ اور امریکا سے زیادہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سروے بھرتی کرنے والی کمپنی LinkedIn کی جانب سے کیا گیا، جس میں 16,300 کارکنوں کی رائے شماری کی گئی۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ "46 فیصد افراد نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی معیشت کو پسند کیا”۔
35% کا خیال ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں زندگی بہتر ہو سکتی ہے جبکہ 35% کا خیال ہے کہ وہ یہاں رہ کر اپنے کام میں مزید ترقی کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے چھ ممالک سے گھریلو عملے کی بھرتی کے اخراجات میں زبردست کمی کر دی ہے ۔
اخبار عکاظ کے مطابق افرادی قوت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر بنگلہ دیش، یوگنڈا،فلپائن، سری لنکا، کینیا اور ایتھوپیا سے درآمدات کی لاگت بہت کم کر دی گئی ہے”۔