کویت اردو نیوز : جدہ کی کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو ایئرپورٹ سے نقل و حمل کے مجاز ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ "مسافروں کو ٹرانسپورٹ کے بہترین ذرائع فراہم کیے گئے ہیں”۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ‘ایئرپورٹ سے مسافروں کو لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے’۔
انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ "اس کے علاوہ حرمین ریلوے کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں”، ٹیکسی ایپ اور ہوائی اڈے کی لیموزین کے علاوہ مسافر کرائے پر کار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 2023 میں 42.7 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ "سال 2023 میں مجموعی طور پر 42.7 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جب کہ سال 2022 میں یہ تعداد 31.4 ملین تھی”۔