کویت اردو نیوز : سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا کہ ”ہماری اکثر ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین اس وقت تک سرفہرست رہے گا جب تک 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجاتی”۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیروابستہ تحریک کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں جس سے ریاستوں کی خودمختاری اور استحکام متاثر ہوتا ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں مقیم شہریوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے اور وہاں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’سعودی عرب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو ہر سطح پر مسترد کرتا ہے‘‘۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ ملک نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثرات اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز واصل، یوگنڈا میں سعودی عرب کے سفیر جمال المدنی اور نائب وزیر خارجہ کے دفتر مطشر العنزی اجلاس میں موجود تھے۔