کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرم مکہ کی جغرافیائی حدود کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکہ کی حدود اللہ تعالیٰ نے مقرر کی ہیں جہاں نماز کا ثواب دیگر مقامات پر ہونے والی نماز سے دوگنا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق حرم مکی کا دائرہ کچھ طول و عرض میں 20 کلومیٹر تک بڑھ گیا ہے۔
شمالی مکہ میں حرم مکہ کی حد 5 کلومیٹر ہے۔ اس کا دائرہ مسجد ام المومنین عائشہ تک گیا ہے۔
مغرب میں جدہ کی طرف حرم مکی کی انتہائی حد 18 کلومیٹر تک ہے۔ حرم مکہ حدیبیہ کے پڑوس تک واقع ہے۔
جنوب میں حرم مکی کی انتہائی حد 20 کلومیٹر تک ہے۔ اس کا رخ میدان عرفات کی طرف ہے۔
مشرقی مکہ میں حرم کی انتہائی حد تقریباً ساڑھے 14 کلومیٹر ہے۔ جعرانہ تک کی حد حرم ہے۔
مندرجہ بالا تمام جگہوں کا اندرونی حصہ حرم کہلاتا ہے جہاں سبز گھاس، پودوں یا درختوں کو کاٹنا منع ہے اور اس میں گھریلو جانوروں کے علاوہ جانوروں کا شکار کرنا یا مارنا بھی حرام ہے (جب تک کہ وہ حملہ نہ کریں).