کویت اردو نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ "مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تین مقامات پر کیمپ نہ لگائیں اور انہیں آرام کے لیے استعمال نہ کریں۔”
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ’’یہ پابندی حجاج کرام کی حفاظت، نظم و ضبط کی پابندی اور نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمینان کے لیے لگائی گئی ہے‘‘۔
وزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں متنبہ کیا کہ "مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں سونے اور بستر لگانے سے زائرین کو تکلیف ہوتی ہے۔”
"وہیل چیئرز، پٹریوں، راہداریوں اور ہنگامی راستوں پر سونے اور آرام کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔”
وزارت کا کہنا ہے کہ ‘زائرین کو ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں سونے یا بستر رکھنے سے دوسرے زائرین کی حفاظت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔’
لوگوں کی بھیڑ بڑھ جاتی ہے۔ سیکیورٹی کے تقاضے متاثر ہونے کی وجہ سے راستے کا حق معطل ہوتا ہے۔