کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ کے النور ہسپتال کے ماہرین نے ایک نفسیاتی مریض کے پیٹ سے تین بیٹریاں نکال دیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریموٹ کنٹرول میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مریض نے نگل لیں تھیں ۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ‘مذکورہ شخص نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی’۔ "ایکس رے اور ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں تین بیٹریاں ہیں جنہیں فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔””فوری طور پر مریض کو آپریشن کے لیے تیار کیا گیا اور 3 بیٹریاں نکال دی گئیں”۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئرلینڈ میں ڈاکٹروں نے ایک 66 سالہ خاتون کی آنتوں اور پیٹ سے 50 سے زیادہ سیل بیٹریاں نکالی تھی ۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے جان بوجھ کر خود کو نقصان پہنچانے کے لیے اتنی بیٹریاں نگلیں ۔ آئرش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خاتون کا علاج ڈبلن کی سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی اسپتال میں کیا گیا۔