کویت اردو نیوز : ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں "آڈیو نکاح نامہ” کا ایک جدید فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے خواتین اپنے ازدواجی حقوق تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کو پڑھ اور سمجھ سکیں گی۔ خواتین کے وقار کے قومی کمیشن کے مطابق، دو تہائی پاکستانی خواتین ناخواندگی کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں، جب کہ ایک تہائی خواتین کو بروقت نکاح نامہ تک رسائی نہیں ہے۔
ایزی پیسہ "آڈیو نکاح نامہ” ایک آسان ، مفت اورقابل رسائی سہولت کےذریعے اس مسئلےکو حل کرتا ہے۔ خواتین کے مخصوص نمبر 0341-1171222 پر ہیلپ لائن پر مس کال کریں یا اس آڈیو ٹول تک رسائی کے لیے ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 7 مختلف زبانوں میں نکاح نامے تک رسائی حاصل کرکے سن سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سماعت سے محروم افراد کے لیے اشارے کی زبان کا آپشن بھی ایپ میں موجود ہے۔
یہ خصوصیت خواتین کو سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کا اختیار دیتی ہے۔ ایزی پیسہ پر نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات کرنیکا موقع فراہم کرکے ایک شاندار مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے۔