کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جدہ کے ساحل پر موسم سرما کے دلکش مناظر کو دکھایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹھنڈا، خوشگوار ماحول اور ابر آلود موسم جدہ کو رہائشیوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیتا ہے۔
جدہ کا کورنش علاقہ اہم سیاحتی مقام ہے جہاں ایک طرف سنہری ریت والا طویل ساحل اور دوسری طرف کھانے پینے کے بے شمار اور کھیل و تفریح کے مراکز قائم ہیں۔
بچوں کے لیے کھیل کے کئی مقامات کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس ہیں جہاں کا ماحول تازہ ہوا کے ساتھ بہترین ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جدہ کے ساحل پر موسم خوشگوار ہے جس میں سمندر میں ہواؤں کی رفتار 25 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سمندر میں ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ شمالی اور وسطی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔