کویت اردو نیوز : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چائے قبل از وقت بڑھاپے کو روکتی ہے اور انسان کو جوان رکھتی ہے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چینگڈو کی سچوان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن میں تین کپ چائے پینے سے آپ کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دی لانسیٹ ریجنل ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 30 سے 79 سال کی عمر کے 7,900 چینی شہریوں اور 37 سے 73 سال کی عمر کے 5,600 برطانوی بالغوں سے ان کی چائے پینے کی عادات کے بارے میں پوچھا گیا۔
ان افراد سے چائے کی قسم، روزانہ پینے والے کپ کی تعداد اور ان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے بارے میں پوچھا گیا اور ان کی عمر کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق ایک مشاہداتی تھی، اس لیے اس بات کا تعین کرنا ناممکن تھا کہ چائے پینے سے لوگ جوان رہتے ہیں یا بڑھاپے میں تاخیر کرتے ہیں۔
تاہم، اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں کی عمر میں بڑھاپا بعد میں آتا ہے، مطالعہ میں مردوں کی اکثریت کو کم بے چینی اور بے خوابی ہوتی ہے۔
محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دن میں تین کپ چائے، یا چھ سے آٹھ گرام چائے کی پتی، بڑھاپے کو روکنے کے فوائد فراہم کرتی ہے، یعنی لوگ زیادہ دیر تک جوان رہ سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جن شرکاء نے چائے پینا چھوڑ دیا ان کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
محققین کا خیال ہے کہ چائے کا بائیو ایکٹیو جزو پولی فینول مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔