کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ لاؤنج کا افتتاح کیا گیا۔مسافروں کی سہولت کے لیے لاؤنج میں 10 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق جدید ٹرانزٹ لاؤنج میں فی گھنٹہ 1450 مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرانزٹ لاؤنج تیار کرنے کے لیے سیکیورٹی ایجنسیوں، جدہ ایئرپورٹ کمپنی، وزارت صحت اور دیگر اداروں سمیت 27 اداروں کی ٹیمیں شامل کیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2023 میں 48 ملین مسافروں کو ایئرپورٹ سے سفری سہولت ملی۔ ہوائی اڈے پر مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرانزٹ لاؤنج سے سعودی عرب کے راستے دوسرے ممالک جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔
سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا یہ کہناہےکہ کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد 2023 میں 42.7 ملین کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی جوکہ گزشتہ سال کےمقابلے میں 36 فی صدزیادہ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کایہ کہناہےکہ "سال 2023 ءمیں مجموعی طورپر 42.7 ملین مسافروں کوسفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جب کہ سال 2022 ءمیں یہ تعداد 31.4 ملین تھی۔