کویت اردو نیوز 13 نومبر: رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے ایک ماہ کی رعائتی مدت کا اعلان کر دیا گیا۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق جن افراد کے رہائشی اقامے یا اینٹری ویزا یکم جنوری یا اس سے قبل ختم ہوچکے ہیں ان کو دسمبر کے آخر تک اپنی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے کے لئے ایک ماہ کی رعائتی مدت دی جارہی ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے یہ فیصلہ جاری کیا کہ ملک میں اقامتی جائز اجازت نامہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے دسمبر کے آخر تک مہلت دی جائے گی لہذا جو ریزیڈنسی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اپنے معاملات درست کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں رہائشی ویزا کی تجدید کے لئے ریذیڈنسی امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرنا ہوگا بشرطیکہ وہ دسمبر کے آخر تک اس مدت کے دوران رہائشی ویزا کی تجدید کے لئے طے شدہ شرائط پر پورا اتریں۔
انہیں یا تو جائز رہائشی ویزے حاصل کرکے اپنی حیثیت درست کرنی ہوگی یا پھر وہ غیرقانونی قیام کے لئے جرمانہ ادا کرنے کے بعد قانونی احتساب کے بغیر ملک چھوڑ دیں۔
جو لوگ اپنی حیثیت میں ترمیم اور جرمانے ادا کرنے کے لئے مذکورہ بالا مدت سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوجاتے ہیں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا اور انہیں ملک سے جلاوطن کردیا جائے گا اور انہیں دوبارہ واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔