کویت اردو نیوز : میکسیکو میں ایک مسافر نےطیارے کاہنگامی دروازہ کھولا اور اسکےپر کےاوپرچلنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کیمطابق میکسیکو ایئرپورٹ سے گوئٹے مالا سٹی جانیوالی پرواز 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہونیکے بعد ایک مسافر اس قدر مشتعل ہوگیاکہ اس نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا اور اس کے بازو پر چلنا شروع کردیا۔
یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کی صبح تقریباً 11:30 بجے ایرومیکسکو کی پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
میکسیکو ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں مذکورہ مسافر یا طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب طیارے میں موجود دیگر مسافروں نے ہنگامی گیٹ کھولنے والے شخص کی حمایت میں اپنے دستخطوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرکے ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سبکی جان بچائی کیوں کہ ایئرلائن نےطیارے میں وینٹیلیشن یا پینےکاپانی فراہم نہیں کیا حالانکہ پروازگھنٹوں تاخیرکا شکار تھی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ طیارے میں ہوا کم ہونے کے باعث تمام مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کے تعاون سے ہنگامی دروازہ کھولا۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر دوسری پرواز پر روانہ کردیا۔