کویت اردو نیوز 14 نومبر: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ائیرلائنز کے عملے کو سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز کے عملے کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کو بھیجے گئے بیان کے مطابق ان کو صحت کی درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
تمام ایئر لائنز کے ساتھ پروازوں کے آغاز سے قبل عملے کو ان تمام ضروریات اور ہدایات کی تعمیل کرنا ہوگی جو پہلے جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول میں مذکور ہیں۔ اس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کراؤن پلازہ ہوٹل اور کویت الثریا سٹی ہوٹل کو حکام نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرانزٹ کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے اور ہوائی جہاز کے عملے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہوٹل کے استعمال پر غور کریں۔
جب پرواز کے عملے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے تو عملے کے ناموں کی ایک فہرست امیگریشن اور وزارت صحت کے افسران کو ارسال کی جائے گی۔ ہوائی اڈے میں داخلے کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد عملے کا استقبال ہوٹل کا نمائندہ کرے گا جو کہ ہوٹل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے عملے کو ہوٹل تک پہنچائے گا۔
قواعد کے تحت ایئر لائن کے عملے کو ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کیے بغیر ہی کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہے جبکہ عملہ وقفے وقفے سے وزارت صحت کی ہم آہنگی کے ساتھ ٹیسٹ پروگرام کی تعمیل کرے گا۔ ہوٹل میں قیام پرواز کے نظام الاوقات کی تفصیلات کے تابع ہے جس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔
نئے رہنما خطوط کے مطابق کویت کے اندر نجی طیارے ، ہوا بازی کے تحفظ اور حفاظت کے انسپکٹرز کے رہائشی عملے کے ساتھ کویت کی ہوائی کمپنی کے عملے کی طرح ہی پیش آیا جائے گا۔
اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں مسافروں کو ایئر لائنز کے ذریعہ بیان کردہ سائز اور وزن کے مطابق ہر دستی سامان جہاز میں لے جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔