کویت اردو نیوز : جسم کو تروتازہ رہنے اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم دن بھر اتنا پانی نہیں پی رہے جتنا ہمارے جسم کو درکار ہوتا ہے۔
ہم اس بات سے بالکل بے خبر ہیں کہ آیا ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے۔
اس حوالے سے آج ہم آپ کو وہ عام علامات بتانے جارہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے۔
• جب ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے تو ہمارا دماغ سیال کی کمی کی وجہ سے جزوی طور پر سکڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہلکا سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ اس سردرد کو ‘ڈی ہائیڈریشن سردرد’ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
• انسانی دماغ 90 فیصد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ یقین کرنا چاہیے کہ اگر ہم کم پانی پیتے ہیں تو یہ ہمارے دماغ پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور اس لیے ہماری یادداشت اور موڈ بھی متاثر ہوتا ہے۔
• اگر ہم کم پانی پیتے ہیں تو ہمارے منہ میں اس مقدار میں تھوک پیدا نہیں ہوتا جس مقدار میں ہونا چاہیے، منہ میں موجود تھوک میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، جب منہ میں تھوک پیدا نہیں ہوتا تو اس میں بیکٹیریا جنم لیتے ہیں، جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔
• اگر آپ کو کبھی اچانک بھوک لگے تو ایک گلاس پانی پی لیں، یا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پی لیں۔
• جیسے ہی آپ تھکاوٹ اور سستی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جسم میں آکسیجن صحیح طریقے سے گردش نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ہم تھکاوٹ اور سستی محسوس کرنے لگتے ہیں۔