کویت اردو نیوز 15 نومبر: گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند گھنٹوں کے دوران گہرے بادل کویت کے آسمان پر چھا جائیں گے۔ گرد آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے علاوہ حد نظر کم ہوسکتی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندری لہریں 6 فٹ یا اس سے زیادہ بلند ہوں گی۔
رات کے وقت تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہوائیں شمال مشرقی علاقے سے تیز رفتار سے سفر کریں گی جس کی رفتار 12 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ہلکی ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتا طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
Related posts:
کویت: خراب اور غلیظ گوشت فروخت کرنے والی کمپنی کا راز فاش
کویت میں ریت کے طوفانوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
توہین رسالتؐ پر کویت کی وزارت خارجہ نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا
کورونا ویکسی نیشن مہم کے آغاز پر امیر کویت کی جانب سے مبارکباد
کویت دنیا کا آٹھواں بہترین ملک قرار
بھارتی حکمران جماعت کا کویت میں داخلہ ممنوع کیا جائے: ممبران کویتی پارلیمنٹ
کویت: وزارت اوقاف نے ملک کی 90 مساجد میں گرہن کی نماز ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
کویت: گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی اجازت دے دی گئی