کویت اردو نیوز : سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے نئے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ٹریفک حادثات کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے اور اوسط عمر 77 سال تک پہنچ گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر صحت نے کہا کہ مملکت میں صحت کی دیکھ بھال کا پروگرام موثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے۔ صحت کے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ آگاہی مہم نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔
فہد الجلاجل نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف شاہراہوں پر انسانی جانوں کے تحفظ تک محدود نہیں ہے بلکہ مقامی شہریوں کی عمریں بھی بڑھ گئی ہیں۔
اب سعودی شہری ساتویں دہائی کے آخر تک رہ رہے ہیں۔ ہمارا ہدف 2030 تک اوسط عمر کو 80 سال تک لانا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نےسعودی عرب کی غذائی پالیسیوں کی تعریف کرتےہوئے یہ کہا ہےکہ اسکے مثبت اثرات صحت عامہ پرنظر آنے لگے ہیں۔
صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کے دوسرے مرحلے میں معیار پر توجہ دی جائے گی۔ ہر سطح پر فرسٹ کلاس ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے گی۔