کویت اردو نیوز 15 نومبر: کویت کا رواں مالی سال میں 26.5 بلین کے 38 منصوبوں پر عمل کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل کی کم قیمتوں کے بحران اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے ساتھ وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ بجٹ میں اخراجات کو معقول بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد اس میں تقریبا 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ روزنامہ الأنباء کی خبر کے مطابق کویت رواں مالی سال 2020/2021 کے دوران 26.5 بلین کے تقریبا 38 منصوبوں پر کام کررہا ہے جو تقریبا 86.77 بلین ڈالر کے برابر ہیں۔
ایک سرکاری دستاویز کے مطابق اس پلان میں متعدد اسٹریٹجک منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد ریاست کے مالی اور تجارتی مرکز میں تبدیلی کے وژن کی تائید کرنا ہے۔ یہ منصوبے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ یا سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین شراکت کے نظام کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔
چار پارٹنرشپ پروجیکٹس کی لاگت کا تخمینہ 988 ملین دینار جو اسٹریٹجک پروجیکٹس کی کل لاگت کا 4.2 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ مشترکہ اسٹاک کمپنی کی تشکیل میں ایک منصوبہ ہے جسکی کل لاگت 611 ملین دینار ہے جو اسٹریٹیجک منصوبوں کی کل لاگت کا 2.6 فیصد ہے۔ پانچ سالہ منصوبے میں کل تقریبا 23.5 بلین لاگت کے 32 ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد عالمی مقابلے میں کویت کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے اور یہ سات ستونوں پر مبنی ہیں۔
2020/2021 مالی سال کے دوران گذشتہ جون تک کویت کے بڑے منصوبوں کی انتظامی حیثیت کی بنا پر ان کے مالی اخراجات 100 ملین سے تجاوز کر چکے ہیں اور منصوبوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ اس میں سے سب سے بڑا حصہ کویت آئل سیکٹر کے لئے مختص کیا گیا ہےجس میں تین میگا پروجیکٹس شامل ہیں جن کی لاگت 11.7 ارب دینار ہے۔ الزور ریفائنری اور الزور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس۔ ان منصوبوں کی ایگزیکٹو پوزیشن کے مطابق وہ رواں سال کے آخر تکمیل اور ترسیل کے قریب ہیں۔ جہاں تک پیٹروکیمیکل کمپلیکس پروجیکٹ کی بات ہے یہ 31 جون 2025 تک مکمل ہوگا۔
کویت ائیرپورٹ کا نیا منصوبہ (ٹرمینل 2) بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ اس وقت اس پر عمل درآمد کے لئے وزارت پبلک ورکس نے جو بڑی رقم خرچ کی ہے وہ 1.4 بلین ڈالر ہے۔ توقع ہے کہ ستمبر 2024 میں اس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی اور حکومت نے رواں مالی سال 2020/2021 کے دوران اس منصوبے کے لئے 324.5 دینار کی رقم مختص کی ہے۔
رواں سال کے دوران چھ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اگلے مالی سال کے دوران لگ بھگ آٹھ منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ باقی منصوبوں کو 2026 تک مکمل کیا جائے گا اور اس میں 417.7 ملین دینار کی لاگت سے 4rth رنگ روڈ کی ترقی بھی شامل ہے۔
وزارت تعمیر عامہ 3.1 ارب مالیت کے پانچ میگا پراجیکٹس کو نافذ کررہی ہے ان میں سب سے اہم کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل 2 منصوبہ اور مبارک الکبیر پورٹ ہے جسکی لاگت 990.8 ملین دینار ہے۔ رواں مالی سال کے دوران تقریبا 30 ملین کے اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ 2021 میں مکمل ہونے کی امید ہے اسکے علاوہ نئے میٹرنیٹی اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کے لئے 220.7 ملین دینار کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بچوں کے اسپتال کا پروجیکٹ 400 ملین دینار جبکہ جنوبی متلا میں تکمیلی کاموں کے ساتھ کلیننگ اور لفٹنگ پلانٹ کا منصوبہ ہے جس پر 159 ملین دینار کی لاگت آئی ہے۔
وزارت صحت کی بات ہے تو اس کے کل چھ پروجیکٹ 971.6 ملین کے ہیں۔ اس میں ابن سینا اسپتال میں نئی عمارت شامل ہے جس کی مالیت 100 کروڑ دینار ہے اور یہ 2021 میں مکمل ہوگی. 101.5 ملین دینار کی لاگت سے امیری اسپتال کی نئی بلڈنگ پروجیکٹ 265.1 ملین دینار کی فروانیہ اسپتال میں نئی عمارتیں ، کویت کے کینسر سنٹر کا 175.9 ملین دینار کی نئی عمارت کا منصوبہ اور 179.1 ملین دینار مالیت کا نیا الصباح اسپتال کا منصوبہ بھی ان تمام منصوبوں میں شامل ہے۔