کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔
سعودی عرب نے گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھنے اور خلاف ورزیوں کو براہ راست محکمہ ٹریفک کو بھیجنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا تجربہ کیا ہے۔
جدہ یونیورسٹی میں ڈرون اکیڈمی کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر الہام الغامدی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے غلط پارکنگ کو روکنا ممکن ہے۔
الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الہام الغامدی نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے دوران پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر اور ویڈیوز کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تجزیہ کیا گیا۔
پروگرام کے ذریعے ان گاڑیوں کی نشاندہی کرنا ممکن ہے جو غلط پارک کی گئی ہیں یا ایسی جگہوں پر جو پارکنگ کے لیے مختص نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام ٹریفک پولیس کے نظام سے منسلک ہے اور جی پی ایس کے ذریعے غلط پارکنگ کی براہ راست معلومات محکمہ کو بھیجتا ہے۔