کویت اردو نیوز : پاکستان میں موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی ترین مثال قائم کر دی ، پاکستان موٹروے پولیس نے امریکی خاتون کو 10 لاکھ روپے کی گمشدہ انگوٹھی واپس کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی انگوٹھی لاہور سے ڈیرہ غازی خان کے سفر کے دوران گم ہوگئی تھی ۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون کی انگوٹھی کی مالیت 10 لاکھ روپے تھی جو تلاش کرکے امریکی خاتون کو واپس کردی گئی۔
دوسری جانب سیف سٹی لاہور نے بھی ایک شہری کا گم شدہ پرس تلاش کرکے واپس کردیا۔
سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن کے ایک شہری کی جانب سے ون فائیو پر پرس ملنے کی کال موصول ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کال کرنے والے نے بتایا کہ پرس میں نقدی، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی موجود ہیں، پرس ملنے پر مالک نے شہری، سیف سٹی حکام اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا ہےکہ سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی ہدایت پر ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے خاتون سے رابطہ کیا، پٹرولنگ افسران نے قانونی کارروائی کے بعد انگوٹھی خاتون کے حوالے کر دی۔