کویت اردو نیوز : ماہرین کا کہنا ہے کہ چند آسان عادات کو اپنانے سے میاں بیوی میں تعلقات مزید خوشگوار ہو سکتے ہیں۔
ماہرین عمرانیات کے مطابق کوئی بھی رشتہ مکمل طور پر مسائل سے پاک نہیں ہو سکتا اور رشتوں میں مسائل اور بحرانوں کا سامنا کرنا معمول کی بات ہے لیکن اگر آپ مضبوط اور خوشگوار رشتے کے لیے کوئی جادوئی نسخہ تلاش کر رہے ہیں تو یہاں ایک مجموعہ ہے۔ جسے تمام خوش جوڑے اپناتے ہیں۔
جب آپ اپنے ساتھی سے میز پر کوئی چیز رکھنے یا دروازہ تھامنے کے لیے کہیں تو ‘پلیز’ اور ‘شکریہ’ جیسے الفاظ استعمال کریں۔ یہ ذوق اور اخلاق کے زمرے میں آتا ہے۔ شوہر اور بیوی کو اپنے تعلقات میں اخلاقی برتاؤ کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ اس اہم رشتے میں اگر کوئی اپنے ساتھی کا شکر گزار ہو تو وہ دوسرے کو خوش کرسکتا ہے، اس سے نہ صرف یہ رشتہ مستحکم ہوگا بلکہ انسان خود بھی خوش ہوگا۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر تفصیلات شیئر نہ کرنے کا بھی خیال رکھا جائے جیسے لوگ شادی کی پہلی سالگرہ، آئس کریم اور کافی کے بارے میں پوسٹس شیئر کرتے ہیں جو بعض اوقات تناؤ اور شکوک پیدا کرتے ہیں۔
ہیور فورڈ کالج کی ایک تحقیق کے مطابق جو جوڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہر تفصیل شیئر کرتے ہیں وہ اکثر اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں جبکہ اپنے تعلقات کو بھی غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
ایک اور تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد جتنی زیادہ سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے اور نئی چیزیں آزمائیں گے، ان کا رشتہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔
مطالعہ کے مطابق "اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپکو کسی مہم جوئی کیلیے بڑی رقم اداکرنی پڑے گی، آپ آرام دہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لےسکتےہیں، نئی جگہوں کو تلاش کرسکتے ہیں یا پھر بغیر منصوبہ بندی کے کہیں جا سکتے ہیں،”
تحقیق کے مطابق، ‘ہم یہاں گہرے رشتوں کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ گھر میں فلم دیکھتے ہوئے ہاتھ پکڑنے جیسے جسمانی رابطے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ ان کے تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، ان کی قربت میں اضافہ کرتا ہے ۔
شادی شدہ جوڑے کچن میں گندے برتن نہیں چھوڑتے اور اکثر یہ کام اکٹھے کرتے ہیں۔پیو سینٹر فار ریسرچ کے ایک سروے کے مطابق جو جوڑے گھر کے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ان کے تعلقات زیادہ مستحکم اور خوشگوار ہوتے ہیں۔ وہ اکثر گھر کے کام آپس میں بانٹ لیتے ہیں اور سب کچھ شیئر کرتے ہیں اور اس طرح انہیں گھر کے کام ایک ساتھ نہ کرنے کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔