کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ گمنام اوقاف کی اطلاع دینے پر اطلاع دینے والے کو 5% انعام دیا جائے گا۔
اوقاف کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ گمنام اوقاف کی اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اوقاف اتھارٹی نے گزشتہ عرصے کے دوران گمنام اوقاف کی اطلاع دینے والوں کو 9 ملین ریال کے انعامات دیے ہیں۔
اوقاف اتھارٹی نے کہا ہے کہ گمنام اوقاف کی اطلاع دینے والے شخص کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
” اطلاع دینے والے فرد کو قانونی تحفظ ملے گا اور قواعد کو پورا کرنے کے بعد، گمنام وقف کی کل مالیت کا 5% اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ ریال بطور انعام اس کو دیئے جائیں گے۔”
اتھارٹی نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گمشدہ اوقاف کے بارے میں مطلع کریں۔
یاد رہے کہ اوقاف سے مراد وہ جائیدادیں ہیں جو شرعی قانون یا حکومت کے مطابق کسی خیراتی ادارے یا بچوں کے لیے وقف یا مختص کی جاتی ہیں اور فروخت اور رہن وغیرہ کے تمام حقوق منسوخ کر دیئے جاتے ہیں۔