کویت اردو نیوز : پرانے زمانے میں چکی سے آٹا پیسنا ایک محنت طلب کام سمجھا جاتا تھا لیکن کون جانتا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اپنی جسمانی خوبصورتی اور تندرستی کے لیے چکی چلائیں گی۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا سیٹھی بھی فٹنس کوچ ہیں جو اکثر اپنے مداحوں کو حیرت انگیز اور جدید ورزش اور طریقے بتا کر حیران کردیتی ہیں۔
راجستھان کے اپنے سفر کے دوران، انہوں نے پیروکاروں کو چکی چلانے کی ترغیب دی، اور کہا کہ ورزش دماغ اور جسم کو بے حد فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شلپا سیٹھی کا کہنا ہے کہ ‘چکی چلانا کمر اور اوپری جسم کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، بازوؤں اور ٹانگوں کو مضبوط کرتا ہے۔
ہوگا کے طور پر چکی چلانے سے ذہنی اور جسمانی طور پر فوائد کی ایک لمبی فہرست ہے۔
شلپا سیٹھی نے اس پریکٹس کے کچھ فوائد کی تفصیلات بھی بتائیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:
ان یوگا پوز میں جسم کے اوپری حصے، بازوؤں، کندھوں، ریڑھ کی ہڈی اور کولہوں کی مشقیں شامل ہیں۔ اگر روزانہ مشق کی جائے تو اس سے جسم کی لچک بھی بڑھ جاتی ہے۔
یہ مشق نظام ہضم اور اس سے متعلقہ مسائل جیسے بدہضمی اور پیٹ پھولنے کو کم کرتی ہے۔
اس مشق میں اعضاء کی بار بار حرکت دماغ پر فائدہ مند اثرات مرتب کرکے تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ سانس کو کنٹرول کرکے، ذہنی صلاحیتوں کو بڑھا کر انسان کی مجموعی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔
شلپا سیٹھی کے مطابق اگر چکی چلانےکو روزانہ کے معمولات میں شامل کیا جائے تو یہ ہاضمے کو بہتر بنانے سے لے کر جسمانی طاقت اور برداشت تک بے شمار فوائد لا سکتا ہے۔