کویت اردو نیوز : ہانگ کانگ کے انجینئرز نے سب سے چھوٹا روبوٹ بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل پاکستانی انجینئر زین قریشی کو دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنانے کا اعزاز حاصل تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔
ہانگ کانگ کے 4 انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا انسان نما روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Diocesan Boys School کی روبوٹکس ٹیم کے چار ارکان، Aaron Ho Yet Fung، Isaac Zachary Tu، Justin Weng Tu Dong اور Gu Hai Leung نے مل کر 5.55 انچ کا روبوٹ بنایا، جو کہ پچھلے ریکارڈ قائم کرنے والے روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس زمرے کے لیے ضروری ہے کہ روبوٹ کو دونوں ٹانگوں پر چلتے ہوئے دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کے قابل ہونا چاہیے۔
اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور 3D پرنٹ شدہ اجزاء کو اسکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیا گیااور بنایا گیا تھا۔