کویت اردو نیوز : یوٹیوب ایک دلچسپ نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جو آپ کے ویڈیو فیڈ کو مخصوص رنگوں سے بھر دے گا۔
مخصوص رنگوں پر مبنی ویڈیوز آر جی بی نامی فیڈ میں دکھائی جائیں گی۔
9 ٹو 5 گوگل رپورٹ کرتا ہے کہ یوٹیوب محدود صارفین کے درمیان سرخ، سبز اور نیلے رنگ کے تھیمز کی جانچ کر رہا ہے۔
اس فیچرکےتحت ان رنگوں کےمختلف شیڈزویڈیو فیڈ میں دیکھنے کیلیے دستیاب ہوں گے۔
جب کوئی صارف سرخ، سبز یا نیلے رنگ میں سے کوئی رنگ منتخب کرتا ہے، تو اس مخصوص رنگ کی ویڈیوز ان کے یوٹیوب ہوم پیج پر نمایاں ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کے پاس یہ فیچر دستیاب ہے، انہیں یوٹیوب کی جانب سے ایک پاپ اپ میسج بھیجا گیا جس میں کچھ نیا Craving لکھا ہوا تھا، جب کہ نیچے تین رنگ موجود ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا فیچر ہوم فیڈ کو رنگ کے لحاظ سے ترتیب دے گا اور لوگوں کو ان کی ترجیحات کی بنیاد پر ویڈیوز تلاش کرنے کی اجازت دے گا۔
لیکن اس کے علاوہ اس فیچر کا کیا فائدہ ہوگا، فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
تاہم، یہ واضح ہے کہ جب کوئی صارف سرخ رنگ کا انتخاب کرے گا، تو متعلقہ ویڈیوز میں نارنجی اور پیلے رنگ بھی شامل ہوں گے۔
اسی طرح سبز رنگ کا انتخاب کرنے سے ویڈیوز میں زردی مائل نیلا رنگ نظر آئیگا، جب کہ نیلے رنگ کی ویڈیوز میں ہلکے نیلے اور جامنی رنگ بھی دکھائی دیں گے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، یہ فیچر ابھی بھی آزمایا جا رہا ہے اس لیے یہ واضح نہیں ہے کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔