کویت اردو نیوز 18 نومبر: "شویخ انڈسٹریل ایریا” میں واقع سنٹرل مارکیٹ "المیرہ” میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائر فائٹنگ فورس کی ٹیموں نے شویخ انڈسٹریل ایریا کے ایک مرکزی بازار المیرہ میں آج صبح سویرے لگی ایک زبردست آگ پر قابو پالیا۔
فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ صبح 5:51 بجے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے اور اس کے نتیجے میں شویخ صنعتی مراکز ، الشہداء ، العردیہ، مدینہ، سالمیہ اور الاسناد سے فائر فائٹنگ کی 6 ٹیمیں بھیجی گئیں۔ فائر بریگیڈ کی پہلی ٹیم 4 منٹ کے اندر اندر جائے وقوع تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ کا محاصرہ کرنے کا کام کیا تاکہ آگ پڑوسی عمارتوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ ہائیڈرولک سیڑھی والے میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کوششیں کی گئیں جس سے فائر فائٹنگ ٹیموں نے حادثے پر قابو پایا جس کا رقبہ 3 ہزار مربع میٹر تھا اور بشمول کربی سے بنی چھتیں گرنے سمیت فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے کے دوران متعدد رکاوٹوں کا سامنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لینے کے بعد اس مقام پر لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
جنرل فائر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد المکراد، کنٹرول سیکٹر کے لئے فائر فائٹنگ فورس کے نائب سربراہ میجر جنرل جمال البلیھیص اور روک تھام کے شعبے کے لئے فائر فائٹنگ فورس کے نائب سربراہ میجر جنرل خالد عبداللہ فہد نے حادثے کی جگہ کا مکمل جائزہ لیا۔ دارالحکومت کے گورنر شیخ طلال الخالد نے بھی جنرل فائر بریگیڈ اور حادثے میں شریک فریقین کی حفاظت کے لئے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔
جنرل فائر بریگیڈ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس کی ٹیمیں اس وقت شویخ انڈسٹریل ایریا کے ایک سنٹرل مارکیٹ میں لگی آگ سے نمٹ رہی ہیں۔