کویت اردو نیوز : ایک شخص کو عام طور پر ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے؟ اس سوال کے جواب پر ماہرین کے درمیان تھوڑا سا اختلاف ہے۔
بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی عام آدمی کو روزانہ 2 لیٹر پانی پینا چاہیے۔ عام طور پر آٹھ گلاس پانی 2 لیٹر کے برابر ہوتا ہے۔
بعض ماہرین کی رائے یہ ہے کہ ایک عام آدمی کے لیے روزانہ کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی ضروری ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق پانچ 300 ملی لیٹر والے گلاس پانی پینا کافی ہے۔
بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینا جسم کی ضروریات پوری کرتا ہے۔
اکثر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آپ کو پیاس لگے یا نہ لگے، آپ کو پانی پیتے رہنا چاہیے کیونکہ جسم کو ہر وقت پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ جسم کی پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے لیکن پیاس کا لگنا ضروری نہیں ہے۔ پانی کم پینے سے جسم سست ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیاس نہ لگنے کے باوجود کافی پانی پینا ضروری ہے۔