کویت اردو نیوز : ویسے تو چہرے کی خوبصورتی کے لیے بہت سی کریمیں اور ادویات مارکیٹ میں آچکی ہیں لیکن اب چکن کے پنجے بھی آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں جہاں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے وہیں عام آدمی کے لیے بیوٹی پراڈکٹس اور کاسمیٹکس خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن مرغی کے پنجوں کی مدد سے اب آپ اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
مرغی کے پنجوں میں کولیجن نامی ایک خاص قسم کا کیمیکل ہوتا ہے جو مہنگی کاسمیٹکس میں استعمال ہوتا ہے۔
پنجوں کے استعمال سے چہرے کو خوبصورت، ملائم بنانے میں مدد مل سکتی ہے، دوسری جانب مرغی کے پنجے جلد کو نکھارنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
جبکہ مرغی کے پنجوں کو بطور ڈش بھی کھایا جا سکتا ہے، واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں چکن کے پنجے باقاعدگی سے کھائے جاتے ہیں۔جن میں چین، ویتنام، فلپائن، جنوبی اور شمالی کوریا شامل ہیں۔ اس ڈش کو جنوبی افریقہ، جمائکا میں بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔
دوسری جانب مرغی کے پنجوں کا سوپ ایشیائی ممالک میں بھی بہت مقبول ہے۔