کویت اردو نیوز : دبئی میں دنیا کے پہلے تیرتے فائر فلوٹنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدید طرز کا تیرتا ہوا فائر فلوٹنگ اسٹیشن پرانے اور روایتی میرین فائر اسٹیشنوں کے مقابلے میں 70% سے زیادہ لاگت کی بچت کرے گا۔
الامارات الایوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ جدید فائر فلوٹنگ اسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تیز ترین فائر اسٹیشن صرف 4 منٹ میں جائے حادثہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پہلا مرکز ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔
فائر فائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس اسٹیشن پر چار طاقتور انجن نصب ہیں جن کی وجہ سے تیز رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔
واٹر فائر فائٹنگ اسٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے اور اس میں آگ بجھانے کے آلات سے لیس اسپیڈ بوٹس اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے واٹر اسکوٹر ہیں۔