کویت اردو نیوز : بھارت میں ایک سیاسی رہنما کو فیس بک لائیو کے دوران قتل کر دیا گیا ہے ۔
بھارت میں سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما ونود گھوسالکر کو قاتل نے فیس بک لائیو کے دوران قتل کر دیا۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت میں کوئی حیران کن واقعات نہ ہوں، ایسا ہی کچھ ایک بھارتی سیاستدان کے ساتھ ہوا ہے جو سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔
بھارتی شہر ممبئی میں شیو سینا کے سابق رہنما ابھیشیک گھوسلکار کو فیس بک لائیو کے دوران ایک شخص نے قتل کر دیا جب کہ ابھیشیک کو قتل کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق قاتل ممبئی کے بوریولی ویسٹ علاقے کا رہنے والا ہے، جب کہ اس کی شناخت موریس نورونہا عرف ماریس بھائی کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید تفتیش سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مورس ایک سماجی کارکن کا روپ دھار رہے تھے، جب کہ مورس الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔
مورس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصویریں بھی اپ لوڈ کی تھیں، جب کہ ابھیشیک اور مورس مقامی سیاست پر غلبہ کے لیے بھی آپس میں لڑ رہے تھے۔