کویت اردو نیوز : مکہ ویلفیئر اینڈ دعوۃ سوسائٹی ‘اجیاد’ نے 3D ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اینی میشن فلم تیار کی ہے تاکہ غیر ملکی کمیونٹی کے عمرہ کی صحیح ادائیگی کےبارے میں معلومات میں اضافہ کیاجاسکے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ فلم اردو، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ہے جس کے ذریعے عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے صحیح اور درست طریقے بتائے گئے ہیں۔
اینیمیشن فلم عمرہ زائرین کے اپنے ملک سے روانگی سے لے کر عمرہ ادا کرنے، مملکت پہنچنے، عمرہ ادا کرنے اور اپنے ملک واپس آنے تک کے پورے عمل کی وضاحت کرتی ہے۔
ویلفیئر سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی اور مناسک کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ زائرین مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ مناسک حج اور عمرہ ادا کر سکیں۔
واضح رہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بعض عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائیگی کا علم نہیں ہوتا اس لیے وہ نادانستہ طور پر بعض اہم امور کی ادائیگی میں غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے بعد میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کی وجہ سے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تین زبانوں میں منظم اینیمیشن ویڈیو تیار کی گئی ہے ۔