کویت اردو نیوز : دنیا بھر کے ناخوش ممالک کا تعین مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ ایسے ممالک کے لوگوں کی زندگی میں بہت سی الجھنیں ہیں یہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہوتے ۔
جنوبی امریکہ ،ایشیا، افریقہ اور مشرق بعید میں غیر معمولی معاشی اور سیاسی الجھنوں کا شکار ممالک کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ نیپال، افغانستان ،پاکستان، بنگلہ دیش اور میانمار (برما) اور جنوبی امریکہ ایسے ممالک ہیں۔ ان ممالک کے باشندے اپنے حالات سے کسی حد تک مطمئن ہیں اور زیادہ تر معاملات میں احساس محرومی کے ساتھ جی رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ شائع کی جاتی ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک سب سے زیادہ خوش ہیں اور کون سے غمگین اور ناخوش ملک ہیں۔
اقوام متحدہ کے معیارات اور اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 30 ناخوش ترین ممالک (ترتیب کے لحاظ سے) یہ ہیں۔ جمہوری جمہوریہ کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ ؛ افغانستان، ؛ جنوبی سوڈان ؛ ہیٹی ، یمن، شام ؛ برونڈی، چاڈ، نائجر ؛ زمبابوے، سوڈان، مڈغاسکر، ؛ سیرا لیون، گنی، ملاوی ؛ موزمبیق، لائبیریا، بنگلہ دیش، نائجیریا، ایتھوپیا، پاکستان ، نیپال، میانمار , وینزویلا، عراق ،, اریٹیریا،صومالیہ , کمبوڈیا اور لاؤس ہیں