کویت اردو نیوز : واٹس ایپ چینل کے فیچر میں بڑی تبدیلی پر کام جاری ہے ، کمپنی نے اس فیچر کو ٹیسٹنگ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن میں متعارف کرایا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نےحال ہی میں واٹس ایپ چینلز سے متعلق ایک اہم فیچر کی جانچ شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق میٹا کی جانب سے واٹس ایپ چینل میں ری ایکشن فیچر کو غیر فعال کرنے کے لیے ایک آپشن پر کام کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے اس اقدام کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب واٹس ایپ بیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.4.17 میں نشان زد کیا گیا تھا۔
ویب سائٹ پر پیش کیےجانے والے اسکرین شاٹ کیمطابق، چینل کی سیٹنگز میں داخل ہونے کےبعد، صارف کے پاس تمام ری ایکشنز یاچند مخصوص ایموجیز کی اجازت دینےکا اختیار ہوگا۔
ماہرین کے مطابق کمپنی کی جانب سے چینل ری ایکشن کو غیر فعال کرنے کا اختیار بعض صورتوں میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ چینل پر کچھ چیزیں شیئر کرنے پر ردعمل بعض اوقات غلط فہمیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
چینل کے مالکان اس خصوصیت کو غیر فعال کر کے کسی مسئلے کے بارے میں غلط فہمیوں کے امکانات کو کم کر سکتے ہیں۔