کویت اردو نیوز : جمعرات کو سعودی عرب کے یوم تاسیس پر عام تعطیل ہوگی ۔
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ 22 فروری بروز جمعرات مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر کو عام تعطیل ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں میں یوم تاسیس پر تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ سال 2022 ء میں بھی یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سال یوم تاسیس 22 فروری بروز جمعرات کو ہوگا، اس لیے سرکاری اداروں میں 3 دن کی چھٹی ہوگی، جب کہ ان نجی اداروں کے ملازمین جن میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، وہ بھی یوم تاسیس منائیں گے۔
خیال رہے کہ سرکاری اعلان کے مطابق، اگر یوم تاسیس ہفتہ وار تعطیل پر آتا ہے تو عام تعطیل ایک دن پہلے یا ایک دن بعد دی جاتی ہے۔